پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

اڈیالہ جیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور پارٹی کے وکیل شعیب شاہین نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 46 اور این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما عامر شیخ نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے باوجود رہائی نہ ہو سکی

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رفعت چودھری نے این اے 48 اور سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تینوں قومی اسمبلی کی نشستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔


متعلقہ خبریں