کراچی پہنچنے والی ٹرین سے بم برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا


کراچی: کینٹ اسٹیشن پر پہنچنے والی ٹرین سے برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس میں مشکوک بیگ کی موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا جس پر انتظامیہ کی جانب سے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو اطلاع دی گئی۔

بی ڈی ایس انچارج کے مطابق  بی ڈی ایس حکام نے پلیٹ فارم کو خالی کرالیا اور مشکوک بیگ کی تلاشی لی گئی۔ کینٹ اسٹیشن پر مشکوک بیگ سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔

حکام کے مطابق عوام ایکسپریس کی بوگی سے ملنے والے بم کو 2 چھوٹے نوعیت کے دھماکے کر کے ناکارہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی نشان واپس لیے جانے کے معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بم کا مجموعی وزن 5 کلو تھا جس کے اندر 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بم کو ٹائمر کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا ، بم کو دو کنٹرولڈ دھماکے کرکے ناکارہ بنایا گیا بم کے ساتھ موٹر سائیکل کی بیٹری نصب تھی۔


متعلقہ خبریں