اسپانسر شپ اسکیم، حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا امکان

محمد hajj

اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستیں بہت ہی کم تعداد میں جمع کرائی گئیں جس کی وجہ سے تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا امکان ہے، اب تک صرف 3161 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجرا

اسپانسر شپ اسکیم کے تحت کوٹہ 25 ہزار کا ہے، درخواستیں کم موصول ہونے کی وجہ سے تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں دس دن کی توسیع کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں