الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 2 دن کی توسیع کر دی

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو دن کی توسیع کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی،کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

جے یو آئی (ف) نے فاٹا کے ضم اضلاع کے امیدواروں کے نام فائنل کر دیے

جے یو آئی (ف)، پاکستان مسلم لیگ(ن)، بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شیڈول جاری کر دیا ہے اب کاغذات نامزدگی 24 دسمبراتوار تک جمع کرائے جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں