کراچی: عوام کا ڈاکوؤں پر تشدد، 5 ڈاکو مارے گئے


کراچی: شہر قائد میں عوام نے تشدد کر کے 5 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔

کراچی میں بڑھتی ڈکیتیوں سے پریشان عوام نے ڈاکوؤں کے سامنے کھڑی ہو گئی۔ 2 مختلف واقعات میں 5 ڈاکوؤں کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی قذافی چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کو 30 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا موقع پر موجود شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کر کے 3 ڈاکو مار ڈالے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں شہری نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

سرجانی ٹاؤن میں زخمی ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موٹروے مختلف مقامات سے بند

اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ہونے والے شہری کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ڈکیتی روز کا معمول بن چکا ہے اور شہروز اس سے قبل بھی تین چار بار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہروز آئے روز ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے تنگ آ چکا تھا اور شاید اسی وجہ سے اس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی۔


متعلقہ خبریں