جنگ کا مطلب یہ نہیں کہ فلسطینیوں پر اندھا دھند حملے کیے جائیں، فرانس

فائل فوٹو


پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ جنگ کا مطلب یہ نہیں کہ فلسطینیوں پر اندھا دھند حملے کیے جائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس بھی غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف بول اٹھا۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مطلب غزہ کو مسمار کرنا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی رہنما کا امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ جنگ کا مطلب یہ نہیں کہ فلسطینیوں پر اندھا دھند حملے کیے جائیں۔

دوسری جانب ملائیشیا نے غزہ پر حملے کے جواب میں اسرائیل کے جھنڈے والے تمام مال بردار بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

ملائشیا نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف قتل عام اور بربریت کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا۔


متعلقہ خبریں