عمران خان نے فرد جرم سمیت سائفر کیس کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فرد جرم سمیت سائفر کیس کی اب تک کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سائفر کیس کی اب تک کی کارروائی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے کر مجھے کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔

سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  23 نومبر سے اب تک کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، 12 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ہماری درخواست مسترد کی۔

درخواست میں مزی کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13 (2)(3) میں لفظ شکایت کی درست تشریح نہیں کی جبکہ قانون میں لفظ “شکایت”کی تشریح واضح ہے۔

توہین الیکشن کیس ، عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم پھر مؤخر

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سائفر کیس ایف آئی آر اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اسپیشل قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، اسپیشل لاء ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں