پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا

پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اکیس دسمبر تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب جمع کرایا جس پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ہمیں بھی اس کی کاپی فراہم کرے۔جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے آپ کو کاپی فراہم کریں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں توسیع کی جائے، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔


متعلقہ خبریں