متحدہ عرب امارات ، پرائیویسی کی خلاف ورزی اور راز افشا کرنے پر کڑی سزائوں کا اعلان

UAE Flag

متحدہ عرب امارات پرائیویسی کی خلاف ورزی اور راز افشا کرنے پر کڑی سزائوں کا اعلان


متحدہ عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی اور راز افشا کرنے پر پانچ لاکھ درہم تک جرمانے اور قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

سعودی ماہرین کا بڑا کارنامہ ،کھجور سے عطر اورشیمپو تیار

ابوظہبی میں عدالتی و قانونی امور سے متعلق آگاہی مرکز کی جانب سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کو قانونی معاملات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔

آگاہی مرکز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں قانون کی دفعہ 44 کی وضاحت میں سائبرکرائم کی مد میں درج مقدمات کے حوالے سے بتایا کہ افواہ پھیلانا اور کسی کی غلط طریقے سے تشہیر کرنا قانونی جرم ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

مذکورہ جرم کی 6 ماہ قید اور ڈیڑھ لاکھ سے 5 لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں تاہم اس کا نفاذ جرم کی نوعیت اورعدالتی فیصلہ پرہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں