سوشل میڈیا سائٹس متاثر ہونے کی شکایات، پی ٹی اے کی تحقیقات جاری

حکومت الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کریگی، پی ٹی اے کی وضاحت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹس متاثر ہونے کی شکایات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی شکایات پر بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات پاکستان بھر میں یوٹیوب اور ایکس کی سروسز ڈائون ہونے کی شکایات آئی تھیں۔ عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں