پاکستان اور چین کے اشتراک سے آٹھ آبدوزوں کی تیاری شروع


اسلام آباد: پاک چین دوستی میں دفاعی تعاون کا ایک اور باب شروع ہوگیا ہے اور چین کے اشتراک سے پاک بحریہ کے لیے آٹھ آبدوزوں کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے جن پر پانچ  ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے چینی ساختہ پہلی آبدوز کی تیاری شروع کردی گئی ہے جو 2022 میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگی، اس کے بعد سے ہر سال آبدوزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع  ہو جائے گا جو پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنتی جائیں گی۔

پاکستان اور چین کے درمیان آبدوزوں کی خریداری کا دو طرفہ معاہدہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت ہوا، معاہدے کے تحت پاک بحریہ کے لیے چار آبدوزیں چین اور چار پاکستان میں تیار ہوں گی۔

کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس بحریہ کیلئے چار آبدوزیں تیار کرے گا جو جدید ترین اسلحہ، تارپیڈوز اور میزائلوں سے لیس ہوں گی، یہ آبدوزیں جدید ایئر انڈیپنڈنٹ پرپلشن نظام سمیت کئی دیگر خوبیوں کی حامل ہیں۔

یوآن کلاس آبدوز کی اسٹیل کٹنگ رواں سال اپریل کے آخری ہفتے میں ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں