طرابلس: لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی حادثے کے باعث 61 افراد ڈوب گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 25 کو بچا لیا گیا۔
حادثے کے باعث کشتی میں سوار 61 افراد ڈوب گئے جن کی ریسکیو حکام نے تلاش شروع کر دی تاہم حکام نے تمام افراد کو ہلاک قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کر دیا
کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے تھا۔ کشتی میں سوار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
کشتی حادثے میں زندہ بچائے گئے افراد کو حراستی مرکز منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔