جنوری تک تمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

Mohsin Naqvi, محسن نقوی

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی جنوری تک تمام منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے جبکہ 2 ہزار 600 کلومیٹر کے 104 روڈز کا ٹاسک مکمل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسپتالوں کے 90 فیصد منصوبے مکمل کر لیں گے اور کوشش ہے اگلے 30 دنوں میں پولیس اسٹیشنز کے منصوبے مکمل ہوجائیں۔ پنڈی رنگ روڈ مکمل نہیں ہوسکتی تاہم رنگ روڈ گوجرانوالہ ایکسپریس وے کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر، بھارت اپنی حد میں رہے، نگران وزیر اعظم

محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہو گی جنوری تک تمام منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے اور ہم نے بہت سی چیزیں ٹھیک کی ہیں کیونکہ ہرچیز بیٹھی ہوئی تھی۔ دباؤ کے باوجود میٹرو کا کرایہ زیادہ نہیں ہونے دیا۔

انہوں ںے کہا کہ فصلوں کی باقیات کاجلاؤ 5 فیصد بھی نہیں لیکن پھر بھی اسموگ برقرار ہے اور مصنوعی بارش کی مشق کرنے کے لیے بادلوں کا ہونا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں