انتخابات کے بروقت انعقاد سے دہشتگردی پھیلانے والے عناصر ناکام ہوں گے، سراج الحق

سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر انتخابات کے بروقت انعقاد سے ناکام ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے عوامی اعتماد کی حامل مستحکم حکومت کی ضرورت ہے اور انتخابات کے بروقت انعقاد سے دہشت گردی پھیلانے والے عناصر ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی جبکہ سابقہ تمام صاحبان اقتدار کی کارکردگی صفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکیوں کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز سے اربوں روپے کی جائیدادیں خریدنے کا انکشاف

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں حکمرانوں کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے اور یہ مزید باریاں چاہتے ہیں لیکن یہ قوم کو اپنی کارکردگی بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم سے دھوکا کرنے والوں کو موجودہ انتخابات میں حساب دینا ہو گا جبکہ امن، ترقی و خوشحالی نظریہ پاکستان کی پیروی سے ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں