ایک کھلاڑی پک کرنا ہو تو راشد خان سے بہتر کوئی چوائس نہیں، عاقب جاوید

عاقب جاوید

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ایک کھلاڑی پک کرنا ہو تو راشد خان سے بہتر کوئی چوائس نہیں ان کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ڈرافٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سال لگاکر ٹیم کو بنایا ہے۔

ٹیم میں ایمرجنگ کھلاڑی بہت اہم ہوتا ہے ہم اپنا ایمرجنگ کھلاڑی تیار کرتے ہیں جو ہمارے ٹیم کی نمائندگی کرتا ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ حارث رؤف بھی ایمرجنگ کیٹیگری کے ذریعے ٹیم میں آئے تھے،ڈوسن بہت اچھے کھلاڑی ہیں حال ہی میں اسکور بھی کافی کیا ہے، امید ہے لاہور کو ان کے آنے سے فائدہ ہوگا۔

شاہین کو جب ہم نے کپتان بنایا تو لوگوں نے کہا کہ اس کی پرفارمنس خراب ہوگی،عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین نے بہترین کپتانی کرکے لاہور کو پی ایس ایل جتوایا،اس دفعہ لاہور قلندرز کے پی ڈی پی کے ذریعے اسپنر کی صورت میں ایک سرپرائز ہے۔


متعلقہ خبریں