محمد شامی سجدے میں جاتے جاتے رک جانے کی وائرل ویڈیو پر بول پڑے

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی میچ کے دوران سجدہ کرتے ہوئے رک جانے والی وائرل ویڈیو پر بول پڑے۔

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی ورلڈ کپ کے میچز کے دوران ایک میچ میں 5 وکٹیں لینے کے بعد میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھے جس سے یہ محسوس ہوا کہ وہ سجدہ کرنے لگے تھے لیکن پھر فوراً ہی کھڑے ہو گئے۔

شامی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفینن سجدہ نہ کرنے پر شامی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور سجدہ نہ کرنے کو بھارتی خوف قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل

شامی نے گزشتہ روز اپنی اس ویڈیو پر لب کشائی کر دی کہتے ہیں کہ انہیں مسلمان اور بھارتی ہونے پر فخر ہے اور سجدہ کرنے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نیت سجدہ کرنے کی نہیں تھی اور اگر وہ سجدہ کرنا چاہتے تو ضرور کرتے اس معاملے پر انہیں کسی کا خوف نہیں۔

بھارتی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی بھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ نہیں کیا۔ اگر مجھے سجدہ کرنے کے لیے بھی کسی سے اجازت کی ضرورت پڑے تو میں اس ملک میں ہی کیوں رہوں ؟


متعلقہ خبریں