پاسپورٹ دفاترسے غیرمجازلوگوں کو معلومات دینے پر پیکا قانون لاگوہوگا

پاسپورٹ

اسلام آباد(زاہد گشکوری،ہم انویسٹی گیشن ٹیم)پاسپورٹ اورامیگریشن دفاترسے غیرمجازلوگوں کو معلومات دینے پر پیکا قانون لاگوہوگا۔ 

باوثوق ذرائع سے ہم انویسٹگیشن ٹیم کومعلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاسپورٹ دفاترکے حساس اثاثوں پر سائبرکرائم ایکٹ لاگوکردیا ہے، پاسپورٹ دفاترکی حدود میں غیرمتعلقہ حکام کو معلومات دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت سخت سزا کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ڈیٹاوئیرہاوس اورحساس دفاتر کی حدود میں معلومات دینے اور لینے والے غیرمجاز افراد پیکا ایکٹ کے تحت سزا بھگتیں گے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے پیکا ایکٹ 2016 کی متعلقہ شقوں میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں موجود پاسپورٹ دفاتر کی چھ اثاثوں کو پیکا ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہوگا، پروڈکشن ہال، ڈیٹا وئر سنٹر، ای پاسپورٹ افس، پاسپورٹ ڈیٹا انٹری سنٹرز میں غیرمتعلقہ افراد اور حکام معلومات نہیں لے سکیں گے۔

خلاف ورزی کرنے والے افراد کیلیے ایک سال یہ اس سے زائد کی سزا بھی ہوسکتا ہے، وزارت داخلہ اور کابینہ نے بھی قانون کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کیمطابق پاسپورٹ دفاتر کی سیکورٹی بھی ایف سی اہلکاروں کو دے دی گئی ہے،دفاتر کی سیکورٹی ایک پرائیوٹ سیکورٹی ڈریگن نامی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں، بارہ ہزار سے زائد غیرملکیوں کو پاسپورٹ جاری ہونے پر یہ تمام ایکشن لیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں