الخدمت فاؤنڈیشن کا غزہ ریلیف کیلئے مصر میں کیمپ آفس قائم


راوالپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ ریلیف کے لیے مصر میں کیمپ آفس قائم کر دیا.

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے الخدمت فاؤنڈیشن ڈونرز کے عطیات سے بچوں،خواتین سمیت غزہ کے مظلوم عوام کیلئے پاکستان سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے.

انہوں نے کہا کہ قاہره میں الخدمت کیمپ آفس کے قیام کا مقصدامدادی سرگرمیوں کوتیزکرنے سمیت دیگرپاکستانی این جی اوزاور اووسیزکمیونٹی کی جانب سے غزہ کی امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی فراہمی بھی شامل ہے۔

وقاص جعفری نے کہاکہ قاہرہ میں وئیرہاؤس بھی قائم کیا گیا جہاں فوڈ پیکج کی پیکنگ جاری ہے امدادی سامان کی تیاری کے بعد قاہرہ سے ٹرکوں کے ذریعے غزہ بارڈر کے قریب العریش منتقل کیاجارہا ہے جہاں سے اگلے مرحلے میں غزہ کے متاثرین تک پہنچایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں آٹا،چاول،دالیں،گھی سمیت خواتین کیلئے ہائی جین کٹس شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے ڈونرزکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی دی ہوئی امانتیں اور ڈونیشن غزہ کے متاثرین تک پہنچانے کے لیے الخدمت کی مینجمنٹ دن رات مصروف عمل ہے۔


متعلقہ خبریں