ایک کم ظرف کو ملک دیدیا جس نے بیڑا غرق کر دیا،آصف زرداری

صدر زرداری (president zardari)

بلاول کےعلاوہ پیپلز پارٹی سے وزیر اعظم کا امیدوار اور کون ہو سکتا ہے؟ آصف زرداری نے بتا دیا


پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا امیدوار میں بھی ہوسکتا ہوں اور بلاول بھٹو بھی ہوسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوریت کا نظام بہت کٹھن ہے۔

آج ہوں ،کل ہوں،الیکشن ضرور ہوں گے،الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

پی سی بی میں عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے، نگران وزیر اعظم

ہمارا ایک لاڈلا جیل میں ہے، اسے 30سال میں بنایا گیا ،ایک کم ظرف کو ملک دیدیا جس نے بیڑا غرق کر دیا۔

افغانستان اور افغان باشندے ہمارے لیے قابل احترام ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے افغانیوں کے ووٹ رجسٹرڈ کرائے ،یہ اپنے فائدے کیلئے افغانیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو بہکایا گیا،ایک لابی ہے جو ان کو سپورٹ کر رہی ہے،میں نے پورے پارلیمنٹ کو اختیار دیدیا ہے۔

اگر کوئی صدر بن بھی جائے تو اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوگا،مجھے جیل سے کوئی تکلیف نہیں،ہم عادی ہوگئے ہیں۔

ہم نے اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی اب ازالے کا وقت ہے، نوازشریف

میں نے پہلے کہا چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے،بلاول نے کبھی نام لیکر کسی کو لاڈلا نہیں کہا،لاڈلا وہ ہے جو 25سیٹیں جیتا ہے اس کے باوجود حکومت بنائی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی کے پاس اب وکیل ہی امیدوار ہیں،وہی دفاع کر رہے ہیں اور وہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سیاست میں جو بھی آپ کو ملے گا وہ پیپلز پارٹی کی نرسری سے نکلا ہو گا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بھی ہماری نرسری سے نکلا ہوا ہے۔

ہماری پارٹی سے نکل کر لوگوں نے اپنی اپنی پارٹیاں بنائی ہیں،لطیف کھوسہ ہماری پارٹی میں نہیں، اعتزاز کا ہم احترام کرتے ہیں۔

ویسٹ انڈیزکے سابق کھلاڑی فل سیمنز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

ہر جگہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں،پی ٹی آئی نے سندھ میں ایم کیو ایم کا ووٹ حاصل کیا،ایم کیو ایم کاووٹ بینک صرف شہروں میں ہے۔

خیبر پختونخوا میں اس وقت ووٹر لسٹ میں افغانی بھی شامل ہے،میں جیل میں تھا پھر بھی پکڑ دھکڑ کی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ چلانا ہے،40سال پہلے ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل مرڈر ہوتا ہے۔

میں نے 11سال پہلے ریفرنس بھیجا تھا جو اب جا کر لگا ہے،میں بھی سابق صدر تھا،یہ سابق وزیراعظم ہیں وہ بھی جعلی۔

ایچ ای سی نے لکی مروت یو نیورسٹی پر پابندی لگادی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے،اسے وکیل سے ملنے کی اجازت ہے، روز گھر سے کھانا آتاہے۔

میر ا بھی جیل ٹرائل ہوا ہے،اس زمانے میں سوشل میڈیا نہیں تھا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لانا ایک سازش تھی،سازش اس کے اپنے دوستوں اور ایک مائنڈ سیٹ نے کی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں ہٹاتا تو پاکستان کو بیچ دیا ہوتا،ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ جی ایچ کیو کا گھیرائو کریں۔

ایک ہی ادارہ جو آپ کو بچا سکتا ہے ،اس کے ساتھ ڈائیلاگ کر سکتا ہے،ہم بھی ضیا الحق کو ہٹانا چاہتے تھے،ہم نے حملہ نہیں کیا۔

معروف دانشور احمد سلیم انتقال کرگئے

بی بی چاہتی تو اسلام آباد مارچ کر سکتی تھی،میں نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ پاکستان کھپے،معاشی بحران آتا ہے تو چھپنے سے کچھ نہیں ہوگا، سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بلوچستان کی سرزمین کو صرف پانی کی ضرورت ہے،میری نواز شریف سے ایک بار فون پر بات ہوئی،پیپلز پارٹی وزیراعظم تو بنا سکتی ہے۔

شہبازشریف کو وزیراعظم میں نے بنایا،شہبازشریف کے پاس نمبرز پورے نہیں تھے،میں نے پورے کئے۔

ایم کیو ایم کو میں نے لایا تھا،گورنرشپ میں نے دی ،میں تو شہباز کو لیڈر آف اپوزیشن بنانا نہیں چاہتا تھا،یہ تو خورشید شاہ نے بنوادیا اس کو، میرے بیٹے سے سائن لے لیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے دوست کے ذریعے پیغام بھیجا،وہ تو پارلیمنٹ میں ہاتھ بھی نہیں ملاتا تھا۔

بیرون ملک نوکریاں، مزید 6شہروں میں امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ

میں پہلےہی صدارتی نظام کی بلی چڑھا چکا ہوں،صدارتی نظام اب کبھی نہیں آسکتا ،پنجاب میں ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔

بلوچستان میں بھی ہمارے اچھے امیدوار ہیں،کراچی میں ہم نے میئر شپ جیتی ہے،میئر شپ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے کراچی کیلئے۔

بلاول نوجوانوں کا 15سال نمائندہ رہ سکتا ہے،بلاول بھٹو کو سیاست سکھانے کی ضرورت ہے،اب گھر کی خبریں بھی میں ٹی وی پر بتاوں؟

جسٹس اعجازالاحسن نے بینچز کی تشکیل پر سوالات اٹھادئیے

میری تو سوچ ہے کہ آصفہ بھٹو بھی الیکشن میں آئیں،ابھی بھی سوشل میڈیا آصفہ بھٹو دیکھتی ہے،امید ہے ہر جگہ سےاچھی نشستیں مل جائیں گی۔


متعلقہ خبریں