اسد شفیق کا انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسد شفیق کا انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹر نے گزشتہ روز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں کراچی وائٹس کی طرف سے اپنا آخری میچ کھیلا۔ کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد ریجن کو 9 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی اٹھائی۔

سلمان بٹ کی بطور سلیکشن کنسلٹنٹ برطرفی میں محمد حفیظ کی مخالفت کا اہم کردار

اسد شفیق کو فائنل میچ کے اختتام پر کراچی وائٹس کے کھلاڑیوں نے گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا۔ اسد آخری میچ میں بطور بلے باز اپنی اننگز یادگار تو نہ بنا سکے لیکن بہترین کپتانی کرتے ہوئے ٹیم کو فتح ضرور دلائی۔

پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ پاکستان کی تاریخ میں مصباح الحق سب سے بہترین کپتان رہے۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، ابرار احمد انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

خیال رہے کہ اسد شفیق نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا ڈیبیو میچ کھیلا جبکہ آخری انٹرنیشنل میچ انگلینڈ کیخلاف 2020 میں کھیلے۔ انہوں نے 77 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں اسکور کیں۔


متعلقہ خبریں