پرانے سیاستدان آج بھی انا کی سیاست کررہے ہیں، کسی کے ہاتھ صاف نہیں، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاستدان آج بھی پرانی سیاست کررہے ہیں، میں ملک کا سب سے نوجوان وزیر خارجہ رہا، میرے ہاتھ صاف ہیں۔

شانگلہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تقسیم کی سیاست عروج پر ہے۔ سیاست کو اختلاف رائے کے بجائے ذاتی دشمنی تک پہنچادیا گیا۔

بزرگ سیاستدان سیاست چھوڑ کر ملک اور قوم کیلئے دعائیں کریں،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست جاری ہے، دوسری طرف معاشی بحران بدسے بدتر ہوتا جارہا ہے۔ ہمیں ٹک ٹاک، گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، ہمارا مقابلہ کسی اور سے نہیں غربت اور بے روزگاری سے ہے۔

پرانے سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اور سیاست دان نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں۔ انا کی سیاست کرنے والے پرانے سیاستدان عوامی مسائل سے آگاہ نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو 19 سال کی عمر میں 2007 سے سیاست کرتا آرہا ہوں۔ میں ملک کا سب سے نوجوان وزیر خارجہ رہا، میرے ہاتھ صاف ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں ہاتھ صاف رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔

نواز ، شہباز ، بلاول اور زرداری کو اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا ، جاوید ہاشمی

انہوں نے کہا کہ روزگار دینا جرم ہے تو یہ جرم بار بار کروں گا، میرے ہاتھوں پر کرپشن کا داغ ہے نہ عوام کے خون کا۔ وعدہ کرتا ہوں 5 سال میں تنخواہیں دگنی کریں گے، میں ثابت کروں گا کہ کیسے ملک اور عوام کی قسمت تبدیل کریں گے۔


متعلقہ خبریں