دہشت گردی کیخلاف 90 ہزار افراد نے جان کی قربانی دی، نگران وزیر اعظم

anwar ul haq

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 90 ہزار افراد نے جان کی قربانی دی اور ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا اور آئین کے تحت کوئی شخص یا گروہ پُر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کیلئے قربانی دینے والوں کا قرض اتارنا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں اور ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ پولیس نے قیام امن کے لیے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ نرسنگ اور پولیس کو ری برینڈ کرنے کی ضرورت ہے اور ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو فرض شناسی سے کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں