ملک کیلئے قربانی دینے والوں کا قرض اتارنا ہو گا، مولانا فضل الرحمان


پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے قربانی دینے والوں کا قرض اتارنا ہو گا اور پچھلی حکومتوں کا ایجنڈا پاکستان توڑنا تھا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں جمعیت کا پرچم لہرائے گا اور ہم پاکستان کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے قربانی دینے والوں کا قرض اتارنا ہو گا اور عالمی قوتوں کا دباؤ صرف پاکستان پر ہے۔ پچھلی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے اور کشمیر کو بھارت کے حوالے کرنے کے لیے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کی آزادی آج بھی خطرے میں ہے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پچھلی حکومت کا ایجنڈا پاکستان توڑنا تھا اور ہم اس فتنے کو ختم کرنے کے لیے کھڑے ہو گئے تھے۔ فاٹا کی عوام کو دھوکہ دیا گیا، صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں کم ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج جنگی جرائم میں ملوث ہے لیکن عالمی تنظیمیں خاموش ہیں، اپنے سامنے شکست کھانے والی قوت کو سپر پاور کیسے مانوں۔


متعلقہ خبریں