جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا


کوالالمپور: پاکستان نے جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہنے کے باعث کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

بیلجیئم کے کھلاڑی جیک نے میچ کے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کر دیا اور یوں بیلجیئم کو برتری دلا دی تھی۔ پاکستان کو کھیل کے 17 ویں اور 27 ویں منٹ میں پینلٹی کارنرز لگانے کا موقع ملا لیکن پاکستانی ڈریگ فلکر ارباز احمد گول پوسٹ میں گیند پھینکنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کامیاب، منفرد اعزاز پاکستان کے نام

پاکستان کو کھیل کے 42 ویں منٹ میں ایک اور پینلٹی کارنر ملا جس پر ارباز احمد نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعے گول کر کے بیلجیئم کی برتری کا خاتمہ کر دیا۔

پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی برابر رہا جبکہ نیوزی لینڈ کو قومی ٹیم نے 0-4 سے شکست دی۔


متعلقہ خبریں