عدلیہ کی آزادی آج بھی خطرے میں ہے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ

MAQBOOL BAQIR

کراچی: نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹر ریٹائرد مقبول باقر نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی آج بھی خطرے میں ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بار اور بینچ کے تعلقات سرد مہری کا شکار رہے جبکہ بار اور بینچ مل کر چیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن سے میرا تعلق 4 دہائیوں پر محیط ہے اور جج بننے کے باوجود بھی بار ایسوسی ایشن سے میرا یہ رشتہ برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام نے ووٹ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کر لیاہے،جاوید ہاشمی

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ محدود اختیارات میں رہتے ہوئے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، میں نے کراچی بار ایسوسی ایشن کو مزید فنڈز دینے کا فیصلہ کیا اور مجھے امید ہے فنڈ سے آپ کی مشکلات کا حل ممکن ہو پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نوجوان وکلا کی مشکلات کا ادراک ہے اور مہنگائی کے اس طوفان نے نوجوان وکلا کے مسائل کو مزید بڑھا دیا تاہم نوجوان وکلا روزانہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ حالیہ فیصلوں کا مطالعہ کر کے اپنی صلاحیتوں اور معلومات میں اضافہ کریں۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا بلند وقار حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔ 2007 کی وکلا تحریک کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا تھا اور آج بھی عدلیہ کی آزادی خطرے میں ہے۔


متعلقہ خبریں