ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ ہفتے بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ ہفتے بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک بھر میں آئندہ ہفتے بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے کچھ علاقوں میں دھند کا راج راہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے منتظر افراد کو آئندہ ہفتے بھی بادلوں کے برسنے کی نوید نہیں ملے گی۔ اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع سمیت مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ اور لاہور میں دھند کا راج برقرار رہے گا۔

موسم سرما کی چھٹیوں میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں دھند رہے گی۔ خان پور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی موسم خشک رہے گا۔

سندھ کی بات کی جائے تو موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں فضا دھندلی رہے گی۔ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موسم ٹھنڈا رہے گا۔


متعلقہ خبریں