فلسطینی اتھارٹی کبھی غزہ کی قیادت نہیں کر سکے گی، اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی


تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کبھی غزہ کی قیادت نہیں کر سکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر دھمکیاں دینا شروع ہو گئے۔ انہوں ںے کہا کہ جب تک میں وزیر اعظم ہوں فلسطینی اتھارٹی کبھی بھی غزہ کی قیادت نہیں کر سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا خاتمہ ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے اور اس کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ غزہ سے دہشتگردی کو مٹا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے رہنما خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا مطالبہ کرتے رو پڑے

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے بعد کیا ہو گا؟ اس کے بارے میں ہم ایک لفظ میں بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو غیر مسلح ہونا ہے اور صرف اسرائیلی فوج ہی اسے غیر مسلح کرنے کی ضمانت دے سکتی ہے اور کوئی بین الاقوامی طاقت اس کیلئے ذمہ دار نہیں ہو سکتی۔


متعلقہ خبریں