پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن نے خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کر دی۔ بچوں کی شرح پیدائش میں کمی کے باعث شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن بھی پریشان ہیں اور خواتین کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دیتے نظر آتے ہیں۔
اس وقت شمالی کوریا میں بچوں کی شرح پیدائش کم ہوتے ہوئے 1.8 پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی
ملک کے طاقتور ترین حکمران کو روتے دیکھ کر سامعین بھی رو پڑے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں 1.8 شرح پیدائش رکھنے والا شمالی کوریا تنہا نہیں بلکہ اس سے بھی کم شرح والے ملک موجود ہیں۔ جنوبی کوریا میں شرح پیدائش 0.78 ہے جبکہ جاپان میں شرح پیدائش 1.26 ہے۔