پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنماطاہرہ نسیم پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں


ملتان سےپی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنماء طاہرہ نسیم پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق طاہر ہ نسیم نےیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے ہر جمہوری کارکن کے لیے کھلے ہیں،ہم ملک میں سیاسی کارکنوں کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہیں۔

جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔

ایف بی آرکی اپنےنان فائلرافسران کیلئےانکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں6دسمبرتک توسیع

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ  ہمیں موقع ملا تو ملک وقوم کیلئے خدمات سرانجام دیں گے، روزگار کے مواقع ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔

تاریخ شاہد ہے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ بحران زدہ حکومت ملی، ہم نے ملک کو استحکام کی طرف لانے کے لیے ہمیشہ کام کیا۔


متعلقہ خبریں