پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول تاحال جاری نہ ہو سکا

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


اسلام آباد (شہزاد پراچہ) پاکستان کیلئے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول تاحال جاری نہیں ہوسکا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کیلنڈر میں 12 سے 14 دسمبر تک کے شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے تقریبا70کروڑ ڈالرزقرض کی منظوری دینا ہے۔

پاکستانی حکام رواں ماہ کے دوران آئی ایم ایف بورڈاجلاس کیلئے پر امید ہیں جس کے بعد قلیل مدتی3ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو دوسری قسط ملے گی۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں گے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے گذشتہ ماہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح معاہدہ طے پایا تھا۔


متعلقہ خبریں