(شہزاد پراچہ: اسلام آباد) نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں قطرمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سنگ میل بن سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد نے دوحہ میں منعقدہ پاک قطر آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ وفد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندگان شامل ہوئے۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان اور 30 آئی ٹی کمپنیوں کی بھی شرکت کی۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد پاکستان اور قطر کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے مابین تعلقات کا فروغ ہے۔ قطر دورہ ایشیاء کے پانچوں ریجنز میں ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کیلئے ہماری کوششوں کی کڑی ہے۔
آئی ٹی انڈسٹری میں فوری گریجوایٹس کی ضرورت، پروگرام تیارکرلیا گیا
انہوں نے کہا کہ قطری حکام اور بزنس گروپس سے ملاقاتیں جاری اور نتائج نہایت حوصلہ افزاء ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان اور قطر کی کمپنیوں سرمایہ کاری اور ہنرمندی میں اشتراک کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 30 ہزار آئی ٹی کمپنیاں پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ سالانہ 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس تیار ہورہے، عالمی معیار کی تربیت فراہمی کیلئے اقدامات کررہے۔