سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی


سرکاری اسیکم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 6دن میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 6دن میں صرف 6ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں، 15نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12دسمبر تک جاری رہے گی۔

حج اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ بڑھا دیا گیا

ذرائع نے بتایاکہ آئندہ برس تقریباً 89ہزار 605پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ 16دسمبر 2024تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔

اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہوں گی۔ ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں