پاکستان ، بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب

UNESCO

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی


پاکستان ، بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا

پاکستان 2027-2023 کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔

ہونڈا موٹرز کا برقی موٹرسائیکلوں اور بیٹریوں کے لیے مخصوص کارخانوں کی تعمیر پر 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

15نومبر کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔

یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا نومبرمیں بہترین کارگردگی کامظاہرہ

پاکستان عالمی سطح پر تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر وکالت اور تعاون کیلئے کردار ادا کرے گا۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت سفارتی تعلقات کو بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

رکنیت دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی بہترین موقع فراہم کرے گی۔

پاکستان ، بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوا،ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ میں اہم پوزیشن کیلئے ہندوستان کو شکست دی۔

بیان دانیال عزیز کے گلے پڑ گیا ، شوکاز نوٹس جاری، 7 روز میں جواب طلب

58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 ووٹ حاصل کیے،58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں بھارت صرف 18 ووٹ حاصل کر سکا۔یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی۔

یونیسکو کی رکنیت پاکستان کو اپنے مسائل کی عالمی سطح پر وکالت اور نمائندگی کرنے کے قابل بنائے گی۔

پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے ،عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔


متعلقہ خبریں