سعودی عرب میں کل سے طوفانی بارشوں کا امکان


سعودی حکام نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ کل پیر کے روز ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ حکام نے یہ الرٹ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے بعد جاری کیا ہے۔

سعودی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے خبر دار رہیں اور ممکنہ سیلابی علاقوں کی طرف نہ جائیں۔ نیز کھلے پانی میں تیرنے کی کوشش نہ کریں۔

مکہ مکرمہ ، طوفانی بارش کے دوران عازمین عمرہ کے طواف جاری رکھنے کے روح پرور مناظر

خیال رہے کہ مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا  گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، مدینہ ، تبوک ، الجوف، الجموم ، بحراح، طائف ، ادھم ، العردیات، میسان ، الکامیل، الیث اور القنفودہ کے حوالے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں