فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے


کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کی مالک کمپنی “میٹا” نے کہا ہے کہ فیس بک کے ایسے جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے گئے ہیں جو امریکی افراد کے اکاؤنٹس نہیں تھے لیکن تاثر یہ دیا جا رہا تھا جیسے وہ امریکی شہریوں کو اکاؤنٹس ہیں۔

ڈیلیٹ کیے گئے 4 ہزار 800 اکاؤنٹس کو چین سے چلایا جا رہا تھا لیکن تاثر یہ دیا جا رہا تھا جیسے وہ امریکہ سے چلائے جا رہے ہوں۔ یہ تمام اکاؤنٹس جعلی تھے اور ان کی تصاویر پروفائل بھی غلط دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے سیکرٹ کوڈ متعارف کرا دیا

فیس بک انتظامیہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے تمام جعلی اکاؤنٹس امریکی سیاست اور خصوصی طور پر آئندہ امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان جعلی اکاؤنٹس پر ٹوئٹر سے امریکی شخصیات اور اداروں کا مواد شیئر کیا جاتا تھا اور امریکی سیاست پر تبصرے کیے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک انتظامیہ کی جانب سے چین کے ہزاروں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت بھی ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر امریکی سیاست پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں