ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کمی

ghee chicken flour

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں گر گئیں


ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کی کمی ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضرویہ مہنگی،14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

190ملین پائونڈ سکینڈل ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تاحال 41 فیصد سے زائد ریکارڈ ہوئی۔

رواں ہفتے پیاز فی کلو 22 روپے 68 پیسے مہنگے ہو گئے۔ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے دال ماش فی کلو 3 روپے 49 پیسے تک مہنگی ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران دال مسور فی کلو 1 روپے 50 پیسے سے زائد مہنگی ہوئی۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس ادا کیے بغیر120 دن تک موبائل استعمال کرنے کی اجازت

رواں ہفتے انڈے فی درجن ایک روپے سے زائد مہنگے ہوگئے۔ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر،آلو ،چینی سمیت 14 اشیاء سستی بھی ہوئیں۔

رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 28 روپے 95 پیسے تک سستے ہوئے۔ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک کمی ہوئی۔

رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 50 پیسے تک کمی ہوئی۔رواں ہفتے کے دوران چائے کی پتی،گھی ،گندم کا آٹا بھی سستا ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم

ایک ہفتے کے دوران بریڈ ماچس،کپڑوں سمیت 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں