سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل میں ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری


چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دیا گیا، کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع ہوچکا ہے، سائفر کیس کی سماعت کل مقرر کی ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے متعلق بھی نوٹیفکیشن میں تحریر کیا گیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی وکلاء کو عدالتی عملے نے وزارت قانون کی جانب سے جاری کیاگیا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

جج کا کہنا تھا کہ پروڈکشن کا مسئلہ ہے، کل اگلی تاریخ دے دیں گے، اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی۔

سائفر کیس: عدالت کا دوبارہ جیل ٹرائل کا فیصلہ، میڈیا اور عوام کو سماعت سننے کی اجازت

اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میں تو آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر کرنے کے حق میں ہوں، اس پر جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اطلاع دینی ہے دوسرے اقدامات ہونے ہیں آج ہی کیسے کریں؟

اس موقع پر وکیل علی بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ ہفتہ اور پیر ہمارے لیے اہم ہوتے ہیں، 5 دسمبر رکھ لیں،جس پر جج ابوالحسنات نے کہا کہ 5دسمبر کو سماعت رکھ لیں گے لیکن حاضری کے حوالے سے تو سماعت رکھنی ہے۔

آج اسلام آباد ہائیکورٹ کو اطلاع کرنی تھی اور وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کا انتظار تھا، بعد ازاں سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، سماعت اب اڈیالہ جیل میں کل ہوگی۔


متعلقہ خبریں