سائفر کیس: عدالت کا دوبارہ جیل ٹرائل کا فیصلہ، میڈیا اور عوام کو سماعت سننے کی اجازت

عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں جوڈیشل کملیکس پیش کرنے کا معاملہ، خصوصی عدالت کا جیل میں ہی  اوپن سماعت کرانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے خصوصی عدالت اسلام آباد میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے ساتھ ایف آئی اے پراسیکیوٹر شاہ خاور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سائفر کیس ، جیل ٹرائل ختم ، عمران خان اور شاہ محمود کو 28 نومبر کو عدالت پیش کرنیکا حکم

اس حوالے سے اڈیالہ جیل کے حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکیورٹی کے لیے خط لکھا ہے، انہیں سنجیدہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔

اس موقع پر وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ امید تھی چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کریں گے، مجھے کچھ تحفظات تھے کہ ہم بہت جلدی میں چل رہے ہیں۔ 23 نومبر کو عدالت نے چیئرمین پی ٹی اور شاہ محمود قریشی کو طلب کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیدیا

سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ ہم کہتے رہے ان حالات میں فرد جرم عائد نہ کریں، ہمیں کہا جاتا تھا کہ حکم امتناع ہے تو دکھا دیں۔

بعد ازاں عدالت کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سائفر کیس کا دوبارہ جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق عوام اور میڈیا کو بھی جیل کے اندر سماعت سننے کی اجازت ہوگی۔ سائفر کیس کی سماعت اب جمعہ کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں