پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ: شان مسعود کی ترقی، ڈی سے بی کیٹگری میں آگئے

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ: شان مسعود کی ترقی، ڈی سے بی کیٹگری میں آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کو سینٹرل کنٹریکٹ میں بہتر کیٹگری دے دی گئی۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ٹیسٹ کپتان کو ڈی سے بی کیٹگری میں پروموٹ کردیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا: سرفراز کیپر، رضوان بطور بیٹر کھیل سکتے ہیں، شان مسعود

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ اگر سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹیگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کانٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹیگری میں کردیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کررہا ہے۔

خیال رہے کہ شان مسعود کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے اختتام کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یہ ذمہ داریاں بابر اعظم کے پاس تھیں۔


متعلقہ خبریں