پنجاب میں اسموگ کا راج، حکومت کی سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

پنجاب میں اسموگ کا راج، حکومت کی سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

پنجاب بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کی گئی ہے۔

گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باوجود اسموگ میں کمی نہ آسکی، لاہور اب بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ نگرانی کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم سرد ، پنجاب میں اسموگ اور دھند کا امکان

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے صوبائی محکموں نے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن کی تجویز تیار کرلی ہے۔ جمعہ کو اسکول، کالج، یونیورسٹیز اور ہفتے کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما اور فیکٹریاں بند کرنے کی تجاویز ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسموگ میں کمی لانے کیلئے ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ڈائن اِن کے علاوہ صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

لاہور: اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کا تخمینہ 35 کروڑ روپے

علاوہ ازیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مطابق شہر بھر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد ورفت بھی محدود کی جائے گی جبکہ سرکاری دفاتر میں نصف عملہ کام کرے گا۔


متعلقہ خبریں