بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی معروف نابینا خاتون بابا وانگا کی مرنے سے قبل 2024 کے حوالے سے کی گئی پیش گوئیاں سامنے آگئیں۔
بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے پیش گوئیوں کے مطابق آئندہ سال روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔ آئندہ سال خطرناک موسمی تباہ کاریاں اور قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔
نابینا نجومی بابا وانگا کی 2023 سے متعلق اہم پیشگوئیاں ، تہلکہ مچ گیا
اس کے علاوہ الزائمر اور کینسر جیسی موجودہ لاعلاج بیماریوں کے لئے نئے علاج دریافت ہونگے جبکہ 2024 میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں اہم پیش رفت ہوگی۔
بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے کی گئیں پیش گوئیوں میں کتنی صداقت ہے یہ سال 2024 میں پتہ چل جائے گا۔
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئی تھی اور وہ اپنی پیشگوئیوں کے لئے مشہور تھی۔
پانامہ کیس تحقیقات پر ایک ارب خرچ، نواز شریف اور مریم نواز باعزت بری
ان کا انتقال 1996 میں ہوا، انہوں نے سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کر رکھی ہیں۔