اللہ نے آج مجھے سرخرو کیا ہے، نواز شریف

nawaz sharif

 ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے آج مجھے سرخرو کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے معاملات کو اللہ پر چھوڑ ا تھا، اللہ تعالیٰ نے بڑا کرم کیا،مالک کا شکر ہے۔

نواز شریف سے سوال ہوا کہ بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بن گئے ہیں ، کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔


متعلقہ خبریں