پشاور: کوہستان واقعے میں قتل ہونے والی لڑکی کے والد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوہستان واقعے پر پولیس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک پر لڑکے کی آئی ڈی سے 2 لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں لڑکیوں کی تصاویر لڑکے کی تصاویر سے فوٹوشاپ کر کے لگائی گئی تھیں۔
وائرل تصاویر میں سے ایک لڑکی کے قتل کی خبر موصول ہوئی اور کوہستان کے گاؤں برشریال سے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پٹن اسپتال پہنچائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر وارڈنز کو دھمکانے والے گرفتار
دوسری لڑکی نے سینئر سول جج کی عدالت میں بیان ریکارڈ کیا اور لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کا کہا جس پر عدالت نے 30 لاکھ روپے ضمانت کے عوض لڑکی کو والد کے حوالے کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے میں دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔