مہنگائی کےستائے عوام کیلئے اچھی خبر، ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی میں 100 کلوگرام چینی کے نرخ میں 600 روپے کی کمی ہو گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 12800 سے کم ہو کر 12200 روپے ہو گئی۔ غلہ منڈی میں چینی 122 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی
اسی تناظر میں امید کی جارہی ہے کہ پرچون فروش بھی چینی کی قیمت میں کمی کریں گے۔