پشاور، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپے میں ہزاروں ڈالر برآمد


پشاور میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤون جاری ہے، پشاور صدر میں کارروائی کے دوران ملزم سے 24 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد کرلیے گئے۔

حکام نے ملزم سے حوالہ ہنڈی کے دستاویزبھی برآمد کرلیے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں