مراعات یافتہ طبقہ 25 فیصد ٹیکس دے ملک درست سمیت میں آجائے گا، خواجہ آصف

خواجہ آصف

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مراعات یافتہ طبقہ 25 فیصد ٹیکس دے ملک درست سمت پر آ جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات نزدیک ہیں اور نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔ ملک میں ایک مرتبہ وزیر اعظم بن کر رُل جاتے ہیں اور نواز شریف کا چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننا ثبوت ہے اللہ ان پر راضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلا وطن ہو کر واپس آئے تو وزیر اعظم بنے اور نواز شریف ایک بار پھر دوبارہ وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کو نکالنے والے کہتے تھے نواز شریف تاریخ بن گئے اور پچھلا وزیر اعظم اور اسے لانے والے کہتا تھےنواز ختم ہو گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن سارے ملک کی حکمران جماعت بننے جا رہی ہے۔ نواز شریف نے اللہ پر معاملہ چھوڑا اور سرخرو ہوئے جبکہ نواز شریف وفا کا نام ہے اس لیے ہر بار کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کے ساتھیوں نے وفا کا ثبوت دیا اور نواز شریف کا ایک آدمی بھی نہیں ٹوٹا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ٹی وی پر پروگرام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیساتھ منسلک ہونے پر افسوس ہے، سیاستدان بہت بڑے اداکار ہوتے ہیں، ہاجرہ

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ موٹروے نواز شریف کا تحفہ ہے اور میڈیکل کالج یونیورسٹیاں کس کے دور میں بنی تھی ؟ مفت کے جھولے صرف پی ٹی آئی والے لیتے تھے۔کوئی کہتا ہے کہ جیل میں مچھر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چلتی حکومت کو گرا دیا اور نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر قید کر دیا گیا۔ نواز شریف وزیر اعظم بنا تو ترقی کا دور پھر شروع ہو گا، آصف زرداری نے کہا تھا کہ ابھی انتخابات نہیں ہونا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 سال کے لیے اب نئی حکومت آئے گی اور کسی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ مراعات یافتہ طبقہ 25 فیصد ٹیکس دے ملک درست سمت پر آ جائے گا۔


متعلقہ خبریں