آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا اور ٹرافی آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے تھامی۔
آسٹریلوی کپتان نے بھارت سے فائنل میچ سے قبل کہا تھا کہ کسی بھی کرکٹر کے لئے اس سے بڑی بات کیا ہو گی جب لاکھوں شائقین سے بھرا اسٹیڈیم خاموش ہو جائے اور وہ ایسی ہی خواہش رکھتے ہیں۔
بھارت کے خلاف میچ میں ایسا ہی ہوا، آسٹریلیا کی ٹیم نے شائقین سے بھرے اسٹیڈیم کو خاموش کرا دیا۔
دورہ آسٹریلیا ،چیف سیلکٹر کی تنقید پر حارث رئوف کا بھی ردعمل آگیا
پیٹ کمنز اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں، جب آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتی تو اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم شراب کے ساتھ جشن منانا چاہتے تھے۔
اس موقع پر عثمان خواجہ نے جشن میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا، اسے دیکھتے ہوئے پیٹ کمنز نے کھلاڑیوں کو شراب کے ساتھ جشن منانے سے منع کر دیا۔