پاک افغان مذاکرات کامیاب، طور خم بارڈر کھول دیا گیا


خیبر: پاک افغان طور خم گیٹ کو کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پاک افغان طور خم گیٹ کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا۔

طورخم بارڈر گیٹ کو ایکسپورٹ اور امپورٹ کے لیے بند کیا گیا تھا تاہم بارڈر کھلنے سے ایکسپورٹ اور امپورٹ مال بردار گاڑیاں روانہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا مستقبل میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ طور خم بارڈر بند ہونے سے ہر قسم کی امپورٹ اور ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگئی تھی جس کے باعث بارڈر پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔


متعلقہ خبریں