ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست، بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست، بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، ایک کرکٹ فین نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 نومبر کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل کے بعد یہ افسوسناک خبر سامنے آئی۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انتقال کرنے والے شخص کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تھا۔ 32 سالہ جیوتی کمار یادیو نامی بھارتی کرکٹ فین سافٹ ویئر انجینیئر تھا۔

صرف یہی نہیں اسی روز بھارتی فضا مزید سوگوار اس وقت ہوئی جب ویسٹ بینگال سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ شخص نے ورلڈکپ فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد خودکشی کرلی۔

خیال رہے کہ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست بھارت کو باآسانی ہرا دیا۔ کینگروز کی ٹیم نے 6 وکٹوں سے میزبان ٹیم کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ فائنل اپنے نام کیا۔


متعلقہ خبریں