وکٹوں کی تیاری کا نتیجہ شاید بھارت پر مکمل طور پر منصفانہ ثابت ہوا، رکی پونٹنگ


آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ تیار کی گئی پچ نے بھارت کو نقصان پہنچایا، فائنل کی پچ وہی تھی جس پر بھارت نے گزشتہ ماہ پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پیٹ کمنز نے بھی مبینہ طور پر میچ سے ایک دن قبل وکٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا، پیٹ کمنز نے میچ کے بعد پچ پر کھل کر بات کی،ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ میرے خیال سے تھوڑی سست تھی۔

رکی پونٹنگ نے اپنی کمنٹری میں کہا کہ آج بھارت کے حالات بہت خراب تھے، ان کا کہنا تھا کہ وکٹوں کی تیاری جس کا نتیجہ شاید بھارت پر مکمل طور پر منصفانہ ثابت ہوا ہے۔

ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے

انگلینڈ کے عظیم ٹیسٹ کھلاڑی مائیکل وان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے بھارت کے مقابلے میں حالات پر قابو پانا بہت آسان بنا دیا۔ وان نے دوران کمنٹری کہا کہ آسٹریلیا کے بارے میں کہا کہ اسٹریٹجک طور پر وہ بہت ہوشیار ٹیم ہے۔

وان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ 320 رنز کی ٹیم ہے، وہ 280 رنز کی ٹیم ہے اور اس طرح کی پچ تیار کرنے سے آسٹریلیا کو موقع ملا۔ وان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہی کیا جو پیٹ کمنز نے کہا تھا، انہوں نے اسٹیڈیم میں ہجوم کو خاموش کرا دیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اپنے نچلے آرڈر کو بچانے کی کوشش کی جانے والی حکمت عملی بھی اس بات کی ایک اور وجہ ہے کہ پچ نے بھارت کو نقصان پہنچایا۔ ناصر حسین نے اسکائی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اب بھی ایک عظیم ٹیم ہے لیکن پچ نے آسٹریلیا کا ساتھ دیا۔


متعلقہ خبریں